بھارت میں پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی لیکن فی لٹر قیمت میں کیا فرق پڑا؟ جانئے 

بھارت میں پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی لیکن فی لٹر قیمت میں کیا فرق پڑا؟ ...
بھارت میں پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی لیکن فی لٹر قیمت میں کیا فرق پڑا؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں پٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی کم کردی گئی  ہے جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں ساڑھےنو (بھارتی) روپے فی لٹرکمی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کم ہونےکے بعد پٹرول کی قیمت میں ساڑھے نو روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لٹرکی کمی ہوئی ہے۔اس سے قبل  فی لٹرپٹرول کی قیمت 105 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96 روپے تھی۔قیمتوں میں کمی کے بعد  فی لٹر پٹرول کی قیمت 95.91 روپے اور فی لٹر ڈیزل کی قیمت  89.67 روپے ہوگئی ہے۔

بھارت میں فی لٹر پٹرول کی موجودہ قیمت کمی کے بعد پاکستانی کرنسی میں 247.05 روپے بنتی ہے جب کہ فی لٹر ڈیزل کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 230.98 روپے بنتی ہے۔خیال رہےکہ پاکستان میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسےہے اور فی لٹرہائی سپیڈ ڈیزل 144 روپے 15 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔