تحریک انصاف کے ارکان نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیدیا

تحریک انصاف کے ارکان نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیدیا
 تحریک انصاف کے ارکان نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیدیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب اسمبلی کا اجلاس ساڑھے  12 بجے طلب کیا گیا تھا جو تا دم تحریر شروع نہ ہو سکا ، اسمبلی دروازے بند ہونے کے باعث  تحریک انصاف کے ارکان نے  اسمبلی کے باہر دھرنا دیدیا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق پنجاب اسمبلی  کا اجلاس ساڑھے بارہ بجے طلب کیا گیا تھا  مگر تاحال کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ،  پنجاب اسمبلی کے دروازے بدستور بند ہیں  جس پر  تحریک انصاف کے  ارکان نے  گیٹ پر دھرنا دیدیا ۔ دھرنا دینے والوں میں  رانا شہباز ، فیاض الحسن چوہان و دیگر شامل ہیں ۔ 

مزید :

الیکشن -پنجاب اسمبلی -علاقائی -پنجاب -