ملکی تاریخ میں پہلی بار عمران خان نے ڈکٹیشن نہیں لی اور وہی ان کے گلے پڑ گیا ، شوکت ترین

ملکی تاریخ میں پہلی بار عمران خان نے ڈکٹیشن نہیں لی اور وہی ان کے گلے پڑ گیا ، ...
ملکی تاریخ میں پہلی بار عمران خان نے ڈکٹیشن نہیں لی اور وہی ان کے گلے پڑ گیا ، شوکت ترین

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ  ملکی تاریخ میں پہلی بار عمران خان نے ڈکٹیشن نہیں لی اور ڈکٹیشن نہ لینا ہی ان کے گلے پڑ گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ہم برآمدات  کو32بلین ڈالر پر چھوڑ کر گئے تھے، موجودہ حکومت کے چند دنوں میں ہی برآمد میں 10 بلین ڈالر  کی کمی ہوئی ، ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس جمع کیا گیا،ہم نے6نئے ڈیمز بنائے،کورونا کے باوجود ہم نے معیشت کو سنبھالا، صحت کارڈ اور کامیاب جوان پروگرام لائے، ان کے دور میں افراط زر میں اضافہ ہوا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ  بھارت  نے کل پاکستانی روپے کے مطابق25روپے پیٹرول کی قیمت کم کردی،مارکیٹ کہہ رہی ہے کہ فیصلہ کریں لیکن یہ لوگ کر نہیں پارہے، ہمارے دور میں زراعت  کی 4.4 فیصد گروتھ ہے جو2004 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ مضبوط نگران  حکومت لے آئیں ، نگران حکومت کی ہم بھی مدد کریں گے اور راستہ دکھائیں گے۔ 10 اپریل کی رات کو کروڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، پانچ سال کی مدت کو آپ چھیڑیں گے تو رد عمل تو آئے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -