پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی، سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیرفعال ہوگئی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی، سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم ...
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی، سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیرفعال ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی کر دیا  گیا ہے  تاہم چند منٹ کا اجلاس ہونے اور متعلقہ رکن کے ایوان میں  موجود نہ ہونے کے باعث  سپیکر اسمبلی کیخلاف  تحریک عدم اعتماد ایجنڈے پر ہونے کے باوجود پیش نہ کی جاسکی جس کی وجہ سے غیر فعال ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پینل   نے  پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کا متعلقہ رکن سمیع اللہ خان  ایوان میں موجود نہ تھا جو چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرسکے۔ چیئرمین پینل نےاجلاس شروع ہوتے ہی تحریک کا ذکر کیا لیکن متعلقہ رکن کے موجود نہ ہونے کے باعث جواب نہ ملا تو چیئرمین پینل نے فیصلہ سنایا کہ چونکہ سپیکر کیخلاف قرارداد پیش نہیں کی گئی لہٰذا اسے نمٹایاجاتاہے ۔ اے آروائے نیوز کے مطابق چیئرمین پینل نے تحریک کے محرک کو بار بار پکارا اور پھر ن لیگ کے اراکین کے داخل ہوتے ہی اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب چھ ماہ کے لیے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکتی ۔ 

یادرہے کہ آج کے اجلاس سے قبل بھرپور سیکیورٹی تعینات کردی گئی تھی اور اراکین اسمبلی کو ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ، اسمبلی کے دروازے بند کردیئے گئے تھے اور عین موقع پر دروازے کھول کر چند منٹ کا اجلاس کیا گیا اور پھر 9 منٹ کی کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا۔ کئی اراکین اسمبلی بھی سخت سیکیورٹی کی وجہ سے گنگا رام ہسپتال سے پیدل اسمبلی تک پہنچنے کے گلے کرتے رہے ۔