اتحادیوں سے کی گئی ہر کمٹمنٹ پوری کروں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

اتحادیوں سے کی گئی ہر کمٹمنٹ پوری کروں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز
 اتحادیوں سے کی گئی ہر کمٹمنٹ پوری کروں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ اتحادیوں سے کی گئی ہر کمٹمنٹ پوری کروں گا، یہ کھیل تماشے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے ۔ نواز شریف او ر   شہبازشریف نے ارکان اسمبلی سے کی گئی کمنٹنٹ پوری کرنے کاحکم دیا ہے، ساتھ دینے والوں کیلئے خود جا کر ووٹ مانگوں گا-

پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے  اللہ کریم مدد کرے گا،خدمت کی ہے عوام ہمارا ٹریک دیکھ کر ووٹ دینگے،ان کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کردار ہاوس کسٹوڈین سے زیادہ عمران خان کے ملازم جیسا بن چکا ہے ،وزارت اعلیٰ خود چل کر پرویز الہیٰ کے گھر گئی لیکن انہوں نے خود کو تماشا بنا لیا ہے ۔عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے کروڑوں کو بیروزگار کردیا، کینسر کی ادویات کی مفت فراہمی کا پروگرام دوبارہ سے شروع کررہے ہیں،دیگر ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے-

ان کاکہناتھاکہ آئین او رقانون کے مطابق چلیں گے، اللہ کریم مدد کرے گا، کھیل تماشے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، ان کھیل تماشوں کا انجام قریب ہے-