شدید گرمی اور پانی کی قلت، تھر کے مکینوں کی مدد کیلئے ایک بار پھر پاک فوج میدان میں آگئی

شدید گرمی اور پانی کی قلت، تھر کے مکینوں کی مدد کیلئے ایک بار پھر پاک فوج ...
شدید گرمی اور پانی کی قلت، تھر کے مکینوں کی مدد کیلئے ایک بار پھر پاک فوج میدان میں آگئی

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )شدید  گرمی اور صحرائےتھر کی تپتی لو میں آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر  پاک فوج کے جوانوں نے ٹینکروں کی مدد سے   کھوکھراپار سمیت تھر کےمختلف گاؤں گوٹھوں میں پینےکا صاف پانی پہنچانا شروع کردیا ۔

ملک بھرمیں موسمیاتی تبدیلی کے باعث  گرمی کی شدت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا جبکہ بارش نہ ہونے کی  وجہ سے چولستان اور تھر کے مکینوں کو پانی کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا  تھا  ، ایسے میں پاک فوج کے جوانوں نے ٹینکر کی مددسے صحرائے تھر میں پینےکا پانی پہنچانے کا کام شروع کردیا .

پاک فوج کی جانب سے صحرائے تھر کے باشندوں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کے لئے کھوکھراپار کے علاقے میں ہیٹ سٹروک کیمپ بھی قائم کردیا گیا  جبکہ مختلف گاؤں گوٹھوں میں پینے کا پانی گھر گھر پہنچانا بھی شروع کردیا ہے.

صحرائے تھر کے باشندوں نے پاک فوج کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ افواج پاکستان نے  ہر مشکل وقت میں قوم کی مدد کی جس پر  آرمی چیف اور پاک افواج کے مشکور ہیں.

ان تھری باشندوں کاکہناہے کہ آج پاک افوج کی بدولت شدید  گرمی میں دوردرازگاؤں گوٹھوں میں تھر کے غریب لوگوں کو پینے کاصاف ستھرا پانی مل رہاہے.

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -