فیصل آباد کا جلسہ عمران خان کا سب سے بڑا جلسہ تھا، رانا ثناء اللہ بڑھکیں مارنی چھوڑ دیں ، فیاض الحسن چوہان 

فیصل آباد کا جلسہ عمران خان کا سب سے بڑا جلسہ تھا، رانا ثناء اللہ بڑھکیں ...
فیصل آباد کا جلسہ عمران خان کا سب سے بڑا جلسہ تھا، رانا ثناء اللہ بڑھکیں مارنی چھوڑ دیں ، فیاض الحسن چوہان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر  فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ چاہوں تو 20 لو گ بھی اکٹھے نہیں ہو سکتے ،  فیصل آباد کا جلسہ عمران خان کا سب سے بڑا جلسہ تھا ، رانا ثناء اللہ بڑھکیں مارنی چھوڑ دیں ۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، آئی جی پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور سیکرٹری اسمبلی کے ماتحت نہیں،آئی جی اگر سیکرٹری  اسمبلی کےتابعدار ہوتے تو پولیس کبھی اسمبلی نہیں آتی، حمزہ شہبازجھوٹ کی سیاست کرنے کیلئے90شاہراہ پر بیٹھے ہوئے تھے،حمزہ شہباز نے جھوٹ کی سیاست کل شیریں مزاری کے ساتھ بھی کی۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ رول اینڈ پروسیجر کے تحت اسپیکر جب چاہے اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے،ہٹ دھرمی ہم نے ن لیگ نے کی ہے،پرویز الہٰی کیخلاف عدم اعتماد کو پینل آف چیئرمین نے نمٹایا،عمر سرفراز چیمہ اگلے دو دنوں میں دوبارہ گورنر بنیں گے۔