پی ٹی آئی کے منحرف رکن عون چودھری کے الزامات پر عثمان بزدار نے قانونی نوٹس بھجوا دیا 

پی ٹی آئی کے منحرف رکن عون چودھری کے الزامات پر عثمان بزدار نے قانونی نوٹس ...
پی ٹی آئی کے منحرف رکن عون چودھری کے الزامات پر عثمان بزدار نے قانونی نوٹس بھجوا دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اور جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چودھری کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے الزام عائد کیا تھا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرکے حوالے سے خواب بنی گالہ میں دیکھا جاتا تھا اور بیگ لاہور پہنچ جاتا تھا، اس معاملے میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے سمیت سارا گینگ ملوث تھا۔ میں نے عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں، پنجاب میں مانیکا خاندان ایسے حکمرانی کر رہا تھا جیسے ان کے باپ کو وزیر اعظم لگا دیا گیا ہے۔

اب اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے عون چودھری کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں ان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کردار کشی سے تشبیہ دی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -