مسلم لیگ (ن) کا  سپیکر پرویز الٰہی کے خلاف آج ہی دوبارہ تحریک اعتماد جمع کرانے کا اعلان 

مسلم لیگ (ن) کا  سپیکر پرویز الٰہی کے خلاف آج ہی دوبارہ تحریک اعتماد جمع کرانے ...
مسلم لیگ (ن) کا  سپیکر پرویز الٰہی کے خلاف آج ہی دوبارہ تحریک اعتماد جمع کرانے کا اعلان 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف آج ہی دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما  اور رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ پرویز الٰہی کے خلاف آج ہی دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائیں گے  ۔  خیال رہے کہ آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں  سپیکر اسمبلی کیخلاف  تحریک عدم اعتماد ایجنڈے پر ہونے کے باوجود پیش نہ کی جاسکی جس کی وجہ سے غیر فعال ہوگئی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق چیئر مین پینل   نے  پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کا متعلقہ رکن سمیع اللہ خان  ایوان میں موجود نہ تھا جو چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرسکے۔اے آروائی نیوز کے مطابق چیئرمین پینل نے تحریک کے محرک کو بار بار پکارا اور پھر ن لیگ کے اراکین کے داخل ہوتے ہی اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اب چھ ماہ کے لیے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکتی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -