میرا نام چیئرمین پینل نے پکارا مگر ہمیں  پنجاب اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، لیگی ایم پی اے سمیع اللہ خان 

میرا نام چیئرمین پینل نے پکارا مگر ہمیں  پنجاب اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا ...
میرا نام چیئرمین پینل نے پکارا مگر ہمیں  پنجاب اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، لیگی ایم پی اے سمیع اللہ خان 

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)  مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سمیع اللہ خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے میرا نام چیئرمین پینل نے پکارا مگر ہمیں اندر ہی نہیں آنے دے رہے تھے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے والے  مسلم لیگ(ن) کے رکن  پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان نے  اجلاس سے غیر حاضر ہونے پر موقف دیا کہ ہمارے ایوان میں داخل ہونے سے قبل ہی اجلاس کو ختم کر دیا گیا، چیئرمین پینل  نے  میرا نام پکارا مگر ہمیں اندر نہیں آنے دیا ۔

سیع  اللہ خان نے مزید کہا کہ ایسا کبھی نہیں  ہوا کہ دوسری جماعت  کے آنے سے قبل کارروائی مکمل کر لی جائے ۔

خیال رہے کہ  چیئر مین پینل   نے  پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے  ہنگامہ خیز اجلاس کی صدارت کی ،  اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے  متعلقہ رکن سمیع اللہ خان  ایوان میں موجود نہ تھا جو چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرسکے۔ چیئرمین پینل نےاجلاس شروع ہوتے ہی تحریک کا ذکر کیا لیکن متعلقہ رکن کے موجود نہ ہونے کے باعث جواب نہ ملا تو چیئرمین پینل نے فیصلہ سنایا کہ چونکہ سپیکر کیخلاف قرارداد پیش نہیں کی گئی لہٰذا اسے نمٹایاجاتاہے ۔

"اے آروائی  نیوز "کے مطابق چیئرمین پینل نے تحریک کے محرک کو بار بار پکارا اور پھر( ن) لیگ کے اراکین کے داخل ہوتے ہی اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب 6 ماہ کے لیے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکتی ۔ 

مزید :

قومی -الیکشن -پنجاب اسمبلی -علاقائی -پنجاب -