پٹرول کی قیمت 70 روپے بڑھا دی جائے گی اگر ۔۔۔ رانا ثناء اللہ نے دل کھول کر رکھ دیا

پٹرول کی قیمت 70 روپے بڑھا دی جائے گی اگر ۔۔۔ رانا ثناء اللہ نے دل کھول کر رکھ ...
پٹرول کی قیمت 70 روپے بڑھا دی جائے گی اگر ۔۔۔ رانا ثناء اللہ نے دل کھول کر رکھ دیا

  

بہاولپور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نا اہل ٹولے نے ملک کو تباہ کر  کے رکھ دیا ہے ، اگر نگران حکومت بٹھائیں تو وہ پٹرول کی قیمت  70 روپے تک بڑھا دینگے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بہاولپور میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  اگر اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھیں تو عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا، پی ٹی آئی کیلئے رات 12 عدالت لگی ، کاش ہمارے لئے   دن 12بجےبھی عدالت لگتی ، اتحادی جماعتوں کافیصلہ ہےکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ  ن لیگ عدم اعتمادکےحق میں اتنی پرجوش نہیں تھی، ہم الیکشن میں جاناچاہتےتھے،  مسلم لیگ ن کاابھی تک کسی سےانتخابی الائنس نہیں ہوا۔لانگ مارچ کواسلام آبادآنےدیناہےیانہیں فیصلہ اتحادی کریں گے، انتشارپھیلانےکی کوشش کی گئی توقانون اپناراستہ لےگا۔

 انہوں نے کہا کہ  گزشتہ حکومت نےمیرےخلاف جھوٹامقدمہ درج کرایا، آئی ایم ایف کیساتھ ناقص معاہدےکی وجہ سےمعاشی مشکلات ہیں۔

مزید :

قومی -