صحافی عمران ریاض خان کے خلاف ٹھٹھہ میں مقدمہ درج

صحافی عمران ریاض خان کے خلاف ٹھٹھہ میں مقدمہ درج
صحافی عمران ریاض خان کے خلاف ٹھٹھہ میں مقدمہ درج

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان  کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ سمیع ابراہیم، ارشد شریف اور صابر شاکر پر پہلے سے ہی مقدمات درج ہیں ۔

نجی ٹی وی آے آر وائی نیوز کے مطابق اینکر پرسن عمران ریاض کیخلاف ضلع ٹھٹھہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ،مقدمے میں نفرت انگیز گفتگو کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ ادھر   ارشد شریف اور صابر شاکر کیخلاف 8مقدمات درج کیے گئے ہیں ،صحافی سمیع ابراہیم کیخلاف چمن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

مقدمات کراچی،حیدر آباد، میر پور خاص ، مٹیاری ، دادو، کوئٹہ ، چمن اور پشین میں درج کیے گئے ، مقدمات میں دفعہ 131،153اور 505شامل کی گئی ہیں،تمام دفعات ملک مخالف مہم چلانے اور اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے کی ہیں ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -