انمول بلوچ کی بولڈ تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ کی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو "استغفراللہ "پڑھنے پر مجبور کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق انمول بلوچ نے اپنے انسٹا گرام پر بولڈ تصاویر جاری کی ہیں جس پر ان کے فین کافی خفا ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارف سونو جٹ نے لکھا "تم لوگوں کے ضمیر زندہ ہیں ،نئی جنریشن کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے" ۔
ایک اور صارف نے لکھا "استغفراللہ ، اللہ تعالیٰ نے حسن ضائع کرنے کیلئے نہیں دیا "۔
ایک اور صارف فاحد کمال نے لکھا "استغفراللہ ، کوئی ڈر نہیں رہ گیا بالکل ڈر ختم ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ کا ، اللہ تعالیٰ ہدایت دے ۔