سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی ، رانا مشہود

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی ، ...
سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی ، رانا مشہود

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا کہ سپیکر اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے ۔

رانا مشہود نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ  سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان میں استحکام نہ آئے، صوبے میں دو ماہ سے مکروہ کھیل کھیلا جا رہا ہے ، ملک کو کیوں نہیں چلنے دیا جا رہا ، کس کے ایجنڈے پر کام کیا جا رہا ہے ؟، یہ چاہتے ہیں کہ صوبہ معاشی طورپر دیوالیہ ہو جائے ۔ پارلیمانی روایت رہی ہے کہ پہلے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے ،  اب اگر نہیں ہوا تو یہ بد دیانتی ہے ، پروزی الٰہی آئینی طور پر عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں ،  آج اسمبلی کے دروازے بند رکھے گئے ۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ  ان کی پوری کوشش ہے کہ کسان کو اس کے خون پیسنے کی کمائی نہ ملے ،  ان کی پنجاب سے دشمنی عیاں ہو چکی ہے ، ہم نے  چینی اور آٹے کے نرخوں میں کمی کی ، ہم اپنے اتحادیوں سے مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ، یہ اپنی چالیں چلتے جائیں ، میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرتے جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند روز میان انش اللہ پنجاب کی کابینہ حلف لے گی ۔

مزید :

قومی -الیکشن -پنجاب اسمبلی -علاقائی -پنجاب -