کراچی بی آر ٹی کی راہ میں آنے والے ہزاروں درختوں کی کٹائی کا معاملہ،تعمیراتی کمپنی کا موقف آگیا 

کراچی بی آر ٹی کی راہ میں آنے والے ہزاروں درختوں کی کٹائی کا معاملہ،تعمیراتی ...
کراچی بی آر ٹی کی راہ میں آنے والے ہزاروں درختوں کی کٹائی کا معاملہ،تعمیراتی کمپنی کا موقف آگیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی) لائن بس پروجیکٹ کی راہ میں آنے والے ہزاروں درختوں کی کٹائی کے حوالے سے تعمیر اتی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ہر کاٹے گئے درخت کی جگہ 5درخت لگائے گی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ماحول کی بہتری کے لیے شہر میں 50 ہزار درخت لگائے گی اور کاٹے گئے ہر درخت کی جگہ 5 درخت لگائے جائیں گے ، لگائے جانے والے درختوں میں لگنم ٹری، گل موہر، ناریل، کھجور ، نیم اور پیپل جیسے درخت شامل ہیں جو سایہ دار، پھل دار اور سال بھر آکسیجن فراہم کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

پروجیکٹ منیجر ذوالفقار کا کہنا ہے کمپنی5 سال تک ان درختوں کی نگہداشت کرے گی اور اس دوران اگر کوئی پودا خراب ہو جائے تو ا±س کی جگہ دوسرا پودا لگایا جائے گا۔

سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریڈ لائن کے 26 کلومیٹر طویل ٹریک کی تعمیرمیں 23 ہزار 7 سو درخت متاثر ہوں گے، اس لحاظ سے ماحول کے تحفظ کے لیے کمپنی کو ایک لاکھ 18 ہزار 500 درخت لگانے چاہئیں لیکن کمپنی صرف 50 ہزار درخت لگائے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -