پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں اکھاڑ پچھاڑ، پی ٹی آئی کے حامی ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے گئے

پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں اکھاڑ پچھاڑ، پی ٹی آئی کے حامی ڈپٹی کمشنرز تبدیل ...
پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں اکھاڑ پچھاڑ، پی ٹی آئی کے حامی ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جاوید اقبال) پنجاب حکومت بیوروکریسی  میں  تقرروتبادلوں  کا دوسرا بڑا ریلا لے آئی ، صوبے کے 36 اضلاع میں اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی، سابقہ حکومت سے ہمدردی رکھنے والے ڈپٹی کمشنر زکی اکثریت کو ادھر ادھر کر دیا گیا تاہم  تحریک انصاف سیالکوٹ کے اہم رہنماؤں کی سفارش والے  ڈپٹی کمشنر لاہور علی شیر چٹھہ سلامت رہے ان کی سیٹ اس ریلے سے بھی بچ گئی ،  انہیں پنجاب انتظامیہ ایک مرتبہ پھر چکر دے کر بچا گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے سفارشی میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے  میونسپل آفیسر ریگولیشن فیصل شہزاد کو بھی بچا گئے ہیں۔  فیصل  شہزاد پی ٹی آئی لاہور کے سابق سینئر نائب صدر مرحوم میاں جاوید علی کے داماد ہیں،  انہیں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے چند روز قبل تبدیل کیا مگر ڈی سی لاہور نے انہیں چارج چھوڑنے  سے منع کر دیا ۔ دوسری طرف پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے گئے ہیں ۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ انڈسٹریز سید طاہر رضا کو سیکریٹری صوبائی محتسب تعینات کر دیا گیا، سیکریٹری محکمہ انہار جنوبی پنجاب محمد عبدالعامر خٹک کو کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضل کو کمشنر سوشل سیکیورٹی تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سائرہ عمر کو ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد اصغر کو ایڈیشنل سیکریٹری (ایڈمن) محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ  لیفٹیننٹ ر عمران قریشی کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا ، محمد میثم عباس کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ،  منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز محمد طاہر کو ڈپٹی کمشنر ملتان،  کیپٹن  ر رضوان قدیر کو ڈپٹی کمشنر گجرات ، ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ر بلال ہاشم کو تبدیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان کو ڈپٹی کمشنر چکوال جبکہ جمیل احمد جمیل کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کر دیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین محمد شاہد کو تبدیل کر دیا گیاہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن  پنجاب عثمان خالد خان کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم کو ایڈیشنل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ،محمد ذوالقرنین کو ڈپٹی کمشنر اٹک ، اسی طرح ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی شہزاد کو تبدیل کیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی لیفٹیننٹ ر سہیل اشرف کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس کو ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی، احمد کمال مان کو ڈپٹی کمشنر جھنگ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ر علی اعجاز کو تبدیل کر دیا گیاڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ خزانہ احمر نائیک کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اویس ملک کو ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ خزانہ تعینات  کیا گیا ھےڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال گجر کو ڈپٹی کمشر ساہیوالمحمد رفیق احسن کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیامحمد نواز کو ڈپٹی سیکریٹری (ایڈمن) محکمہ قانون اورڈپٹی کمشنر نارووال صباء اصغر کو تبدیل کر دیا گیا
ڈپٹی سیکریٹری محکمہ سکول ایجوکیشن امتیاز شاہد کو ڈپٹی کمشنر نارووال ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کو ڈپٹی سیکریٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیااللہ دتہ وڑائچ کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیاکامران خان کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر لودھراں کیپٹن ر شعیب علی کو ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کر دیا گیاآغا ظہیر عباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کر دیا گیازاہد سہیل کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر چینوٹ عاصم جاوید کو تبدیل کر دیا گیاڈپٹی سیکریٹری محکمہ خزانہ کیپٹن ر ندیم ناصر کو ڈپٹی کمشنر چینوٹ تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کو ڈپٹی سیکریٹری محکمہ زراعت پنجاب تعینات کر دیا گیاشاہد فرید کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر رحیم یار خان مہتاب وسیم اظہر کو او ایس ڈی بنا دیا گیاڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ موسی رضا کو ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان تعینات کر دیا گیاعلی عنان کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کو ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیامحمد انور کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر بھکر عمران حامد کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز تعینات کر دیا گیاڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب اوورسیز ذوالفقار بھون کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کر دیا گیا۔