اہم شخصیت سے ملنے کے بعد آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیوں کی؟

اہم شخصیت سے ملنے کے بعد آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیوں ...
اہم شخصیت سے ملنے کے بعد آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیوں کی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

گزشتہ روز وزیراعظم اور آصف زرداری کے درمیان ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے اہم شخصیت سے ملنے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کی تھی اور ‎آئندہ 48 گھنٹوں میں اتحادی جماعتوں کےدرمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔اجلاس میں قبل ازوقت انتخابات یامعاشی مسائل کے حل تک اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 مسلم لیگ ن کا ایک دھڑا الیکشن میں فوری جانے کی تجویز پر رضامند ہے، نوازشریف اور مریم نواز سابقہ حکومت کا بوجھ نہ اُٹھانےاورفوری الیکشن کےحق میں ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف معاشی مسائل حل کرنے اور الیکشن مقررہ وقت پرکرانےکے حق میں ہیں۔حکومت اگلے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرکے آصف علی زرداری کومطلع کردے گی۔

مزید :

قومی -