موٹروے پولیس ایم ٹو ساؤتھ کی  تیز رفتاری کے خلاف مہم جاری

موٹروے پولیس ایم ٹو ساؤتھ کی  تیز رفتاری کے خلاف مہم جاری
موٹروے پولیس ایم ٹو ساؤتھ کی  تیز رفتاری کے خلاف مہم جاری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسپکٹر جنرل (آئی جی)  خالد محمود کی ہدایات پر موٹروے پولیس ایم ٹو ساؤتھ کی  تیز رفتاری کے خلاف مہم جاری ہے۔ ڈی آئی جی لاہور ملک یوسف کے مطابق موٹرویز پر جدید ترین وی ایم ایس نظام  کی  تنصیب کردی گئی ہے،  اس نظام کے تحت گاڑیوں کی طرف سے کی جانے والی خلاف ورزیوں  کو پٹرولنگ موبائلز کی سکرین پر دیکھا جاسکتا ہے۔

سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم کا کہنا تھا کہ  تیز رفتار ی جان لیوا حادثات کا اہم سبب ہے ،  تیز رفتار کی خلاف ورزی کرنے پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی ، موٹروے پولیس قانون توڑ کر  بھاگنے والی گاڑیوں کو تعاقب کر کے روکے گی , خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دے دیے  گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -