(ن )لیگ کی بڑی وکٹ گرگئی، رکن اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن )کےناراض رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ فیصل نیازی نے اپنا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو جمع کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ( ن) لیگ سے بہت پہلے ہی راہیں جدا کرچکے ہیں اور ان کا لیگ کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، انہوں نے اپنی خوشی سے استعفیٰ دیا ہے۔ دوسری جانب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ( ن) لیگ کا پہلا استعفیٰ آگیا ہے مزید استعفے بھی آئیں گے۔