عمران خان کا 25مئی کو اسلام آبادکی جانب لانگ مارچ ، موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ سامنے آگئی

عمران خان کا 25مئی کو اسلام آبادکی جانب لانگ مارچ ، موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ ...
عمران خان کا 25مئی کو اسلام آبادکی جانب لانگ مارچ ، موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے 25مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ رواں ہفتے اسلام آباد میں موسم ٹھنڈا رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں کےدوران گرمی کی لہر میں کمی ہو گی۔آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی (جمعرات رات) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں جو کہ 24 مئی (منگل) تک موجود رہے گا۔ جس کے باعث خصوصاً بعد دوپہر اور شام /رات کے اوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی ، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کشمیر اور گلگت بلتستان (استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ اور اسکردو)میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔

مزید :

قومی -