فرانس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت تمام لوگ مارے گئے

فرانس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت تمام لوگ مارے ...
فرانس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت تمام لوگ مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ مشرقی فرانس میں لیس ایڈریٹس قصبے کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ عملے کے دونوں رکن بھی حادثے میں جانبر نہ ہوسکے۔ یہ ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ تھا جو مسافروں کو اپنی پہلی پرواز پر لے کر جا رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی ۔