پی کے ایل آئی کے ڈاکٹر سعید اختروزیراعظم کی درخواست پر امریکہ سٍے واپس آگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر سعید اختر کو بحال کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر سعید اختر کو جس طریقے سے فارغ کیا گیا، اس سے ہسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا اور وہ واپس تشریف لے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کا منصب سنبھالتے ہی ڈاکٹرسعید اختر سے رابطہ کیا اور وہ امریکہ سے واپس آئے اور آج انہوں نے آج واپس چارج سنبھال لیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر سعید اختر کو پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور ان کی دوبارہ شمولیت سے ہسپتال کی کارکردگی کو چار چاند لگیں گے۔