اینکر عمران ریاض کے خلاف پرچہ، اہلیہ کے بیان نے ہنگامہ برپا کردیا

اینکر عمران ریاض کے خلاف پرچہ، اہلیہ کے بیان نے ہنگامہ برپا کردیا
اینکر عمران ریاض کے خلاف پرچہ، اہلیہ کے بیان نے ہنگامہ برپا کردیا
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن عمران ریاض خان کے خلاف پرچہ درج ہونے کے بعد ان کے گھر کے قریب پولیس کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگیا۔ عمران ریاض کے ٹوئٹر سے ایک ٹویٹ میں ان کی اہلیہ نے لکھا "ہمار ے گھر کے آس پاس پولیس کا غیر معمولی گشت جاری ہے یہ ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے انشااللہ ۔"

خیال رہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانات پر عمران ریاض کے خلاف سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان سے قبل سمیع ابراہیم، ارشد شریف اور صابر شاکر کے خلاف بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -