"ایک بڑی بیٹھک میں سب سے بھاری شخصیت نے کہا کہ Miscalculation ہو گئی ہے" اینکر پرسن امیر عباس کا دعویٰ

سورس: YouTube
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن امیر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ "بڑوں" کی بیٹھک میں یہ تسلیم کرلیا گیا ہے کہ Miscalculation ہوئی ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں امیر عباس نے کوئی بھی نام لیے بغیر کہا "ایک “بڑی” بیٹھک ہوئی ہے جس میں بہت اہم لوگ سر جوڑ کر بیٹھے ہیں، گفتگو کا موضوع بھی ایک ہی تھا اور محور بھی۔ شرکا میں سب سے بڑی اور بھاری شخصیت نے بالآخر ایک لفظ بولا کہ جو اس سے پہلے انہوں نے کبھی کھل کر نہیں کہا تھا اور وہ لفظ تھا کہ Miscalculation ہو گئی ہے۔ "