'عمران خان انکل اپنا پروگرام دو دن آگے کر لیں،میرے پاپا کو مودی مارنا چاہتا ہے، یاسین ملک کی بیٹی کی درخواست ،بیوی کی سسکیاں

'عمران خان انکل اپنا پروگرام دو دن آگے کر لیں،میرے پاپا کو مودی مارنا چاہتا ...
'عمران خان انکل اپنا پروگرام دو دن آگے کر لیں،میرے پاپا کو مودی مارنا چاہتا ہے، یاسین ملک کی بیٹی کی درخواست ،بیوی کی سسکیاں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک  کی  صاحبزادی رضیہ سلطانہ نے کہاہے کہ 'عمران خان انکل اپنا پروگرام دو دن آگے کر لیں،کچھ نہیں ہو گا ،میرے پاپا کو مودی مارنا چاہتا ہے،پاپا کو بچانا ہے،عمران خان آپ پاپا کے دوست  ہیں ،ان کی مدد کریں۔ اس دوران مشعال ملک سسکیوں کے ساتھ روتی رہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضیہ سلطانہ نے   اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  میرے پاپا یاسین ملک کا مسئلہ دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاپا یاسین ملک کشمیر کے لیڈر ہیں، میرے پاپا کشمیری ہیں اس لیے بھارت ان کو مارنا چاہتا ہے، میں اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں۔

یاد رہے کہ بھارت کی عدالت نے کئی ماہ سےبھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو  19 مئی کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیدیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق کیس میں عدالت میں اپنے خلاف تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -