نامور برازیلین فٹبالر پیلے کا عظیم الشان مقبرہ تیار ہوگیا

نامور برازیلین فٹبالر پیلے کا عظیم الشان مقبرہ تیار ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ری جینرو(نیٹ نیوز)برازیل کو فٹبال کا عالمی چیمپئین بنوانے والے پیلے کے انتقال کے پانچ ماہ سے زائد عرصے کے بعد انکا عظیم الشان مقبرہ تیار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عظیم فٹبالر کا مقبرہ ساﺅپاﺅلو میں انکے پسندیدہ کلب سانتوس کے اسٹیڈیم سے ایک کلومیٹر دور ہے، پیلے تاریخی مقام کے فرسٹ فلور پر دفنایا گیا جبکہ انکے سونے کے تابوت میں رکھا گیا ہے۔
مقبرے کی دیواروں پر اسٹیڈیم کے جیسی سیٹنگ کی گئی ہے جبکہ اسٹینڈز میں موجود شائقین کی تصاویر لگائی گئی ہیں، فرش پر مصنوعی ٹرف اور چھت پر آسمان کی پینٹنگ بنائی گئی ہے۔اسی طرح مقبرے میں پیلے کے دو مجسمے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ انکے 1 ہزار گولز کی عکاسی بھی نمایاں ہے۔