آل پنجاب انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ دارا شاہین کلب نے جیت لیا

   آل پنجاب انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ دارا شاہین کلب نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 حویلی لکھا (نامہ نگار ) آل پنجاب انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ دارا شاہین ہاکی کلب حویلی لکھا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا فائنل میچ منڈی صادق گنج ہاکی کلب اور دارا شاہین ہاکی کلب حویلی لکھا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیاجو کہ دارا شاہین ہاکی کلب حویلی لکھا نے منڈی صادق گنج ہاکی کلب کو سنسنی خیز مقابلے میں 4-5 سے شکست دے دی دارا شاہین ہاکی کلب کے حسن عارفی مین آف ٹورنامنٹ قرار پائے شہر کی سماجی شخصیت دیوان شاہزیب احمد میچ کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے دارا شاہین ہاکی کلب کے کپتان حسن عارفی نے کہا ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں دارا شاہین کلب ہر سال ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرواتا ہے ہاکی ٹورنامنٹ میں ینگ ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا اہل علاقہ نے ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کو ینگ ٹیلنٹ کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے