روپ سکیپنگ کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، طیب رضا

  روپ سکیپنگ کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، طیب رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان روپ سکیپنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید طیب رضا نے کہا ہے کہ بلوچستان میں روپ سکیپنگ کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں روپ سکیپنگ کے ٹیلنٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اگر اس ٹیلنٹ کو وسائل اور سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں نے روواں برس مارچ میں کراچی میں کھیلی گئی قومی روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔۔ ایک سوال کے جواب میں سید طیب رضا نے کہاکہ روپ سکیپنگ کا کھیل صوبے کے تعلیمی اداروں میں آہستہ آہستہ مقبولیت اختیار کر رہا ہے۔