رواں مالی سال، جوتوں کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

  رواں مالی سال، جوتوں کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے جوتوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں 18.69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مارچ مالی سال 23 میں جوتے کی برآمدات 138 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو مالی سال 22 کی اسی مدت میں 116 ملین ڈالر تھیں۔جوتے کی برآمدات مارچ 2023 میں 8.29 فیصد بڑھ کر 14 ملین ڈالر ہوگئیں جو 2022 کے اسی مہینے میں 12 ملین ڈالر تھیں۔دوسری جانب ملک کی ماہانہ جوتے کی برآمدات مارچ 2023 میں 12.88 فیصد کم ہوکر 14 ملین ڈالر ہوگئیںجبکہ فروری 2023 میں یہ 16 ملین ڈالر تھی۔جن جوتوں نے تجارت کی نمو میں کردار ادا کیا ان میں چمڑے کے جوتے شامل ہیں جن کی برآمدات مالی سال 23 کے پہلے نو مہینوں میں 18.55 فیصد اضافے کے ساتھ 109 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مزید :

کامرس -