وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی کا سی بی ڈی پنجاب پراجیکٹ سائٹ کا دورہ

    وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی کا سی بی ڈی پنجاب پراجیکٹ سائٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سی بی ڈی پنجاب والٹن روڈ پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا۔جہاں انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گی۔ پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، کو، کلمہ انڈر پاس ریماڈلنگ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کی کامیاب تکمیل کے بعد باب پاکستان ڈویلپمنٹ اور والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں.سی بی ڈی پنجاب کے بورڈ نے اس منصوبے کے لیے پی سی 1 کی منظوری دی تھی اور 23 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین نے پراجیکٹ کی تفصیلات کے بارے میں ایک بریفنگ دی۔ سی بی ڈی پنجاب کے فیز1 کووالٹن روڈ فیز 2 سے ایک مین کوریڈور کے ذریعے منسلک ہو گا، جس میں ریلوے لائینز کے لئے انڈر پاس کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے علاوہ والٹن روڈ کو کشادگی کرنے اور سیوریج کے پورے نظام کو اپ گریڈ کرنے کا کام بھی کیا جائے گا۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سی بی ڈی پنجاب کی صلاحیتوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس منصوبے کو اسی جذبے اور لگن کے ساتھ مکمل کرنے کے عزم پر زور دیا جس کا مظاہرہ انہوں نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کی کامیاب تکمیل کے دوران کیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا، ''سی بی ڈی پنجاب اپنی صلاحیتوں سے اس منصوبے کو بروقت مکمل کرے گا اس منصوبے سے والٹن روڈ پر ٹریفک اور سیوریج کے مسائل حل ہونگے۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا، ''سی بی ڈی پنجاب اپنے وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف والٹن روڈ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گا بلکہ لاہور کے رہائشیوں کے مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔''سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے شروع کیے گئے باب ای پاکستان ڈویلپمنٹ اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن کے منصوبے سے خطے کے بنیادی ڈھانچے میں خاطر خواہ بہتری آنے کی توقع ہے۔ گزشتہ منصوبوں کی کامیاب تکمیل کے ساتھ، سی بی ڈی پنجاب نے خود کو ایک قابل اعتماد اور قابل اتھارٹی کے طور پر قائم کیا ہے جو غیر معمولی نتائج فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔

مزید :

کامرس -