فن گائیگی سے پندرہ سال سے وابستہ ہوں، آصف نثار

  فن گائیگی سے پندرہ سال سے وابستہ ہوں، آصف نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (فلم رپورٹر)فن گائیکی سے پندرہ سال سے وابستہ ہوں ابتک ہر سینئیر گلوکار کے ساتھ پرفارم کرچکاہوں۔ان خیالات کا اظہار گلوکار آصف نثار نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔آصف نثار کا کہناتھا کہ میں نے گائیکی باقاعدہ استادوں سے سیکھی اور ہمیشہ ان کا ادب احترام کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ میں نے ہمیشہ اپنی پرفارمنس کی طرف توجہ دی ہے کبھی کسی لابی یا سیاست کا حصہ نہیں بنا یہی وجہ ہے کہ سینئیرز میرے گانے کی تعریف کرتے ہیں اورمجھے محبت سے نوازتے ہیں۔گلوکار آصف نثار نے مذید بتایاکہ نئے گلوکاروں کو اپنی گائیکی بہتر بنانے کے لیئے باقاعدہ سیکھنا چاہیئے اور باقاعدگی سے ریہرسل کرنی چاہیئے تاکہ ان کا فن دنیا کو نظر آسکے اور ان کی گائیکی سامعین کی سمع خراشی نہ کرسکے۔آصف نثار ان دنوں اپنے نئے میوزک پراجیکٹس کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ میوزک شوزمیں بھی پرفارم کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -