موسیقی کو تفریح کی حد تک ہی رکھتا ہوں، گلوکار سجاد علی

  موسیقی کو تفریح کی حد تک ہی رکھتا ہوں، گلوکار سجاد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار سجاد علی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں سیاسی نظام اور مسائل کے حوالے سے کسی بھی قسم کے گانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور موسیقی کی جس صنف میں ہیں اسی میں رہنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں گلوکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کئی دہائیوں سے جو نظام ہے اور جو مسائل ہیں اس کے سبب وہاں لوگ ہر وقت ان ہی چیزوں میں لگے رہتے ہیں، اس لیے پاکستان میں آرٹ کے چینلز کم اور نیوز کے چینلز بہت زیادہ ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری صنف موسیقی رومانس، غمزدہ گانے اور ہیپی نمبرز ہیں، میں اپنی اس صنف کو چھوڑنا نہیں چاہتا اور کسی دوسرے ایجنڈا میں جانا بھی نہیں چاہتا۔ گلوکار سجاد علی کا مزید کہنا تھا کہ میں موسیقی کو تفریح کی حد تک ہی رکھتا ہوں۔ یہی میرا اسٹائل ہے اور میں اپنے اسی اسٹائل میں رہنا پسند کرتا ہوں نئے تجربات یا نئی چیزوں کا کھوج لگانے کی کوشش نہیں کرتا۔

  
  
 
 
 
 

مزید :

کلچر -