عمران خان پاکستان کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں،ملک امجد اعوان

  عمران خان پاکستان کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں،ملک امجد اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک امجد اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک امریکی کانگریس رکن سے جس طرح سے اپنے لئے پاکستان میں دوبارہ حکومت لینے کے لئے گڑگراکر ان سے نہ صرف مدد مانگی ہے بلکہ انہیں اپنے لئے بھرپور مداخلت کا بھی کہا ہے اس سے عمران خان کی امریکی سائفر والی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے یہ ملک کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

 اور ثابت ہو گیا کہ یہ شخص جو امریکہ کو اپنی حکومت کے خاتمے کا ذمے دار ٹھہراتا رہا اور لوگوں کو بے وقوف بناتا رہا یہ شخص امریکہ کا پاکستان میں سب سے بڑا ایجنٹ ثابت ہو گیا ہے اور اس شخص کی دن رات یہی کوشش رہتی ہے کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح سے ڈی ریل کیا جائے۔