جامعہ عروة الوثقیٰ کے زیراہتمام نظام صحت کے موضوع پر سیمینار

جامعہ عروة الوثقیٰ کے زیراہتمام نظام صحت کے موضوع پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار) مفازة الحیات ہیلتھ کیئرسسٹم ،جامعہ العروةالوثقی کے زیر اہتمام سالانہ میڈیکل کانفرنس ”اقدار نظام صحت از نظر اسلام“ کا انعقاد گیا گیا جس کا مقصد میڈیکل پریکٹس میں موجود مختلف اخلاقی مسائل کو اجاگر کرنا اور قرآنی اقدارکی روشنی میں نظامِ صحت کی بنیادی خامیوں کی اصلاح کرنا تھا۔کانفرنس کے مقررین میں سید جواد نقوی (چیئرمین مفازة الحیات ہیلتھ کئیر سسٹم و پرنسپل جامعہ العروةالوثقی،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم(وزیر صحت )، پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل(پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر محمدشہزاد انور(ڈائریکٹرجنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی )، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ ضیاءیوسف(ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ گائنی اینڈ آبز فاطمہ جناح میڈیکل کالج یونیورسٹی )، پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر ملازم حسین بخاری(پرنسپل آزادجموں کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد)، ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا (سابقہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پاکستان)، اور اس کے علاوہ 20 سے زائد پرفیسرز ، ہسپتال ایڈمنسٹریٹرز اور ٹیچنگ فیکلٹی نے کانفرنس میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔