جلاﺅ گھیراﺅ صرف ملک دشمن عناصر ہی کر سکتے ہیں،علیم الدشن شاکر

  جلاﺅ گھیراﺅ صرف ملک دشمن عناصر ہی کر سکتے ہیں،علیم الدشن شاکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) خلیفہ مجازسید نفیس الحسن شاہ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی، مہتمم جامعہ فا طمة الزاہر للبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ شرپسندوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے،9مئی کو ملک میںجلاﺅ گھیراﺅ کے ذریعے جو کچھ کیا گیا ایسا صرف ملک دشمن عناصر ہی کرسکتے ہیں،موجودہ گھمبیر صورتحال میں قوم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سا تھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔،فوجی تنصیبات اور قومی املاک پر حملے ملک دشمن طاقتوں کے مکروہ عزائم کو تقویت پہنچاناہے۔

،جن شہدا کی لازوال قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،ان کی یادگاروں کو بے حرمتی کرکے جذبہ جہاد اور شہادت کی توہین کی گئی،ذمہ داران کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے،پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ ا ہے،ملک دشمن عناصر کی مذموم سازشیں کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے