نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں،حنا پروبز

    نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں،حنا پروبز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ لاہور کی یوتھ کوآرڈینیٹر حناءپرویز بٹ نے کہا ہے کہ نوجوان نوازشریف کا ہر اول دستہ ہیں۔مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کو بااختیار اور باعزت روزگار کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔میاں نواز شریف نے ہمیشہ نوجوانوں کے لئے بہترین پیکج دیے ہیں۔نوجوانوں کو لیب ٹاپ،سکالر شپ اور بلاسود قرض کی فراہمی میاں نوازشریف کی شاندار پروجیکٹس ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ماڈل ٹاﺅن پارٹی سیکرٹریٹ میں پی پی 161کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو ایوارڈ سے بھی نوازا۔ پی پی 161 یوتھ کوآرڈینیٹر حمزہ ملک کو بھی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔حناپرویز بٹ نے کہا نوجوان نسل کا سیاست میں کردار اہمیت کا حامل ہے۔ ان کی تربیت کے لیے مسلم لیگ ن ہر سطح پر اقدامات کر رہی ہے۔