موجودہ ملکی صورتحال نے قوم کو تقسیم کر دیا ہے،عبدالوحید روپڑی

  موجودہ ملکی صورتحال نے قوم کو تقسیم کر دیا ہے،عبدالوحید روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور ( پ ر)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے جامعہ رحمانیہ ماڈل ٹاﺅن میں جماعت اہل حدیث پنجاب کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور اداروں کے درمیان صورت حال نے قوم کو تقسیم کر دیا ہے جو پاکستان کے لیے خطرناک ہے اس لیے تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کو ملکی استحکام کے لیے متحد ہونا ہوگا 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے کھلی دہشت گردی کا ارتکاب کرتے ہوئے ملکی اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایاہے یہ لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے انہوں نے کہا کہ جج صاحبان عدالتی نظام کو انصاف کے اصولوں کے مطابق چلائیں تاکہ تمام لوگ اعتماد کا اظہار کریں تیز ترین اور جانب دارانہ فیصلوں سے ملک کی بدنامی ہوگی انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو احتجاج کرنے کا جمہوری حق ہے لیکن املاک کی تباہی ملک وقوم کا نقصان ہے جن کی حفاظت کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔