سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کا واحد حل مذاکرات ہیں، فیصل کنڈی 

  سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کا واحد حل مذاکرات ہیں، فیصل کنڈی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان و وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں کشمیریوں کو ایک آئین دیا،بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ اور نانا کا مشن آگے بڑھایا ہے،اور ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کا واحد حل مذاکرات ہیں عمران خان مذاکرات کرتے تو حالات ایسا رخ اختیار نہ کرتے ،عمران خان کا سفر امریکی سائفر سے شروع ہو کر امریکی مدد پر ختم ہوا ہے عمران خان امریکہ کے پاوں پڑ گئے ہیں امریکہ میں ٹرمپ، پاکستان پر عمران خان، بھارت پر مودی کا مسلط ہونا دنیا کی بدقسمتی ہے عمران خان کی جماعت بی جے پی کی ڈیٹو کاپی ہےپی ٹی آئی رہنماو¿ں کے پارلیمنٹ میں واپسی پر آئین اور قانون کے فیصلے ہوں گے پی ٹی آئی کے متعدد اہم رہنما پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کی پارٹی شمولیت کا فیصلہ قیادت کرے گی ان خیالات کا اظہا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈنیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے زیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مردم شماری پر پیپلزپارٹی کو تحفظات ہیں مردم شماری پر تحفظات کو متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے۔
 نو مئی کے واقعات کی پوری قوم نے مذمت کی ہے وزیر خارجہ تین روز کے دورہ کشمیر میں وزیر خارجہ کشمیر میں پارلیمنٹیرینز سے عشائیہ میں ملاقات کریں گے،بلاول بھٹو زرداری کل کشمیر میں قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے،منگل کو کشمیر باغ میں ایک جلسے سے خطاب بھی کرینگے جن لوگوں نے سٹیٹ کے خلاف سازشیں کی انہیں ہرگز پارٹی قبول نہیں کرے گی،پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے پارلیمنٹ میں واپسی پر ائین اور قانون کے فیصلے ہوں گے پی ٹی آئی کے متعدد اہم رہنما پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کی پارٹی شمولیت کا فیصلہ قیادت کرے گی ۔
فیصل کنڈی 

مزید :

صفحہ آخر -