صوبائی دارالحکومت،ٹریفک حادثات میں 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق

  صوبائی دارالحکومت،ٹریفک حادثات میں 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران دو بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے ، پولیس نے نعشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے سگیاں روڈ پرموٹر سائیکل رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے باعث دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کےلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت 20 سالہ بابر اور 22 سالہ نادر کے ناموں سے ہوئی دوسرے واقعہ میں گجر پورہ کے علاقے 63 نمبر اڈا کے قریب60 سالہ شخص سڑک کنارے جا رہا تھا کہ تیز رفتار لوڈر گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا60 سالہ خالد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ دیا متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔ 
حادثات

مزید :

صفحہ آخر -