ساندہ ،بازار حکیماں میں گھر سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

ساندہ ،بازار حکیماں میں گھر سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)ساندہ کے علاقہ بازار حکیماں کے گھر سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی اہل خانہ کے مطابق 22 سالہ دانش رات کو اپنے کمرے میں گیا اور صبح کمرے سے گولی لگی لاش ملی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ پولیس اور فرانزک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ دانش نے خودکشی کی یا قتل کیا گیا ہے واقعہ کی مختلف پہلوﺅں سے تفتیش جاری ہے سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے ساندہ بازار حکیماں کے علاقہ میں گھر سے 22سالہ دانش نامی نوجوان کی لاش برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹا¶ن سے رپورٹ طلب کر لی، سی سی پی او لاہور نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ 

مزید :

علاقائی -