کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل 

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رواں سال شہر قائد میں ڈکیتی پر مزاحمت کی وارداتوں میں 53 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ خبروں کے مطابق کراچی میں سٹریٹ کرائمز خصوصاً ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ڈکیتی کے دوران بعض اوقات تو معمولی سی مزاحمت پر بھی ڈاکو فائرنگ کر کے لوگوں کو جان سے مار دیتے ہیں۔ اِس رجحان کے باعث شہریوں کے لیے سفر کرنا اور مارکیٹوں میں جانا وبالِ جان بنتا جا رہا ہے۔ سٹریٹ کرائمز اور اِس طرح کے رجحانات میں اضافے کے باوجود نہ تو کراچی کو سیف سٹی بنانے کا منصوبہ مکمل ہو سکا اور نہ ہی شہر میں نئے کیمرے لگانے کا معاملہ اعلانات سے آگے بڑھ سکا ہے۔ سندھ پولیس کو چاہئے کہ وہ سیف سٹی منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائے تاکہ ڈاکوﺅں کو پکڑ کر شہر کو محفوظ بنایا جا سکے۔

مزید :

رائے -اداریہ -