لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال جدید بنانے کی ہدایت

لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال جدید بنانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے حکام کو جدید ترین مشینری جلد از جلد منگوانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا، مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔ ا±نہوں نے انتظامیہ سے کہا وہ غریب اور ضرورت مند مریضوں کے علاج پر خصوصی توجہ دیں اور انتظامات کو مزید بہتر بنائیں تاکہ مریضوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ یہ انسٹیٹیوٹ ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں کے مماثل ہے اور اب تک علاج کی بہتر سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں، مزید جدید مشینری و آلات کی دستیابی سے کارکردگی میں مزید بہتری آ سکتی ہے۔ توقع ہے کہ انتظامیہ وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔ 

مزید :

رائے -اداریہ -