قومی اسمبلی کااجلاس آج   بیس نکاتی ایجنڈا جاری 

   قومی اسمبلی کااجلاس آج   بیس نکاتی ایجنڈا جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوگا جس کا بیس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سہ پہر چار بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کرینگے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا 20نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ، اجلاس میں وقفہ سوالات ، توجہ دلاﺅنوٹس کے علاوہ مختلف قائمہ کمیٹی کی رپورٹس پیش کی جائیں گی ۔ اجلاس کے دور ان ساجد حسین طوری وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کمپنیوں کا منافع (کارکنان کی شمولیت)ایکٹ 1968میں مزید ترمیم کر نے کا بل 2023پیش کرینگے ۔ اجلاس کے دور ان قانون سازی بھی ہوگی اس ضمن میں وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود چار بلز پیش کرینگے ۔اجلاس میں اراکین کی جانب سے نکتہ ااعتراضات کے معاملات اٹھائیں گے ۔
قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -