سانحہ 9مئی کے آفٹر شاکس،عثمان ترکئی کا پی ٹی آئی ،آفتاب صدیقی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

  سانحہ 9مئی کے آفٹر شاکس،عثمان ترکئی کا پی ٹی آئی ،آفتاب صدیقی کا سیاست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        پشاور،کر اچی (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ترکئی کا کہنا تھاکہ ہم پہلے مسلم لیگی تھے، اس کے بعد بھٹو شہید کےساتھ تھے، بعد میں ہم پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، عمران خان کے ساتھ انصاف کی باتیں کرنے کی وجہ سے شامل ہوئے تھے، مجھے پی ٹی آئی میں ہونے کے باوجود نظر انداز کیا گیا، پرویز خٹک نے مجھے آگے آنے نہیں دیا اور ہمارے خلاف صوبائی سطح پر سازش کی گئی۔انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ اب آگے نہیں چلیں گے، عدالت نے ہمیں بحال بھی کیا تو پی ٹی آئی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا۔عثمان ترکئی کا کہنا تھاکہ عمران خان اور ان کی پارٹی نے دہشت گردی کی، کرنل شیر خان شہید سے یکجہتی میں کل بھی ہم نے احتجاج کیا تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے اطلاع ہے شہرام ترکئی پی پی پی میں شمولیت کیلئے بھاگ دوڑکررہے ہیں۔خیال رہے کہ عثمان ترکئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔مزید بر آںپاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اپنے ویڈیو بیان میں آفتاب صدیقی کا کہنا تھاکہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے اور پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونےکا اعلان کیا۔آفتاب صدیقی نے گزشتہ دنوں کراچی میں رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے بھی لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ آفتاب صدیقی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے247 کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور وہ کراچی میں پارٹی کے صدر تھے۔
 عثمان تر کئی،آفتاب

مزید :

صفحہ اول -