کراچی میں جو بھی میئر آئے گا وہ کام نہیں کر سکے گا: مصطفی کمال

  کراچی میں جو بھی میئر آئے گا وہ کام نہیں کر سکے گا: مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینیر سیدمصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں جو بھی میئر آئے گا وہ کام نہیں کر سکے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ 53 یونین کونسل کو پیپلز پارٹی نے ختم کر دیا تھا، ہمارے الیکشن نہ لڑنے سے 53 یونین کونسل واپس آئیں، ہم اس بلدیاتی الیکشن کو نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو درست طور پر نہیں گنا جا رہا، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں 98 فیصد مردم شماری مکمل ہو چکی ہے۔مصطفی کمال نے کہاکہ ہمیں سہولیات نہیں دے رہے تو کم از ہمیں گن تو لو، 75 سال بعد بھی ہمیں صحیح نہیں گنا جا رہا۔کراچی کے تمام لوگوں کو گن لیا جائے گا تو کیا مسئلہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کے لائسنس کو ری نیو کیا جا رہا ہے، کراچی میں بجلی کے لیے ایک سے زائد کمپنیاں ہونی چاہیے۔