کالو خان پولیس نے ان ٹریس چوری کیس  کو بے نقاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

  کالو خان پولیس نے ان ٹریس چوری کیس  کو بے نقاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورو رپورٹ)کالوخان پولیس نے ان ٹریس چوری کیس کو بے نقاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ٹیوب ویل سے لاکھوں روپے مالیت کے سرقہ شدہ 29عدد 385وولٹ سولر پینل برآمد کرلی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مسمی رحیم بہادر سکنہ شیخ جانہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ اپنے کھیتوں میں آبپاشی کیلئے ٹیوب ویل ایریگیشن اذان اعجاز خالد واقع جنگل ونڈ میں سولر سسٹم لگوایا تھا۔رات کو نامعلوم چور نے 29 عدد سولر شیشے 390/385 وولٹ چوری کرکے لے گئے ہیں جنکی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔اس ان ٹریس کیس کو ڈی پی او صوابی نے ڈی ایس پی رزڑ قاضی عصمت اللہ خان اور ایس ایچ او کالوخان ہارون خان کو خصوصی ٹاسک سونپا جس پر ایس ایچ او کالوخان ہارون خان،تفتیشی آفیسر انسپکٹر نمیر خان،اے ایس آئی ضیاءالرحمن خان نے شبانہ روز محنت اور ہیومن انٹیلی جنس،ٹیکنیکل ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے ٹریس کرنے میں کامیاب ہوئے اور نامعلوم چور ملزم افضل ولد اسحاق سکنہ احد خان کو گرفتار کیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم افضل نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے سب ا±گل دیا۔ملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ سولر پینل جن کی مالیت آج کل تقریباً 18 لاکھ سے زائد بنتی ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی سامان برآمد کر لی۔ملزم سے مزید تفتش جاری ہے۔ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین نے کہا کہ ملزم جتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیوب ویل سے لاکھوں روپے مالیت کے سولر پینل کی چوری ٹریس کرنا پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔ ایسے بعض ان ٹریس کیسسز میں اصل ملزم/ملزمان تک پہنچنے میں وقت لگتا ہے تاہم جدید طریقہ تفتیش کے باعث پولیس کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔