سندھ کی تمام جامعات میں فوڈ لیب قائم کی جائیں گی،آغا فخر حسین

  سندھ کی تمام جامعات میں فوڈ لیب قائم کی جائیں گی،آغا فخر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاﺅلہ کی ہدایت پر سندھ بھر کی جامعات میں فوڈ لیب قائم کی جائیں گی اور صوبے میں کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سندھ فوڈ اتھارٹی تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ فوڈ اتھارٹی اور فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کراچی یونیورسٹی کے درمیان یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل احمد علی، فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر شاہینہ ناز، نیوٹریشن انٹرنیشنل کے صوبائی مینیجر معین قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس یاداشث کا مقصد سندھ فوڈ اتھارٹی کے افسران و عملے کو فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی لیب تک رسائی دینا ہے تاکہ وہ بازار سے لیے گئے کھانے پینے کی اشیا کے نمونوں کے معیار کو چیک کرسکے واضع رہے کہ اس لیب کے لیے نیوٹریشن انٹرنیشنل نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو آلات دیے تھے جو سندھ فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیے۔ ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین نے مزید کہا کے اس لیب کے قیام سے سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور پہلے مرحلے میں کراچی یونیورسٹی میں یہ لیب قائم کی جارہی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں سندھ کی دیگر جامعات میں اسی طرز پر لیبارٹریز قائم کی جائینگی انہوں نے نیوٹریشن انٹرنیشنل اور فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبے میں کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو بہتر بنانے میں انکے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہینہ ناز، معین قریشی اور احمد علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔