جدید بنیادوں پر زمینوں کے بندوبست کا پراجیکٹ شروع 

  جدید بنیادوں پر زمینوں کے بندوبست کا پراجیکٹ شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی حکومت نے ضلع دیر پائین، دیر بالا اورتحصیل کالام (سوات) میں جدید بنیادوں پر زمینوں کے بندوبست کا پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے ۔ یہ بندوبست جی آئی ایس ٹیکنالوجی(GIS Technology) کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ جس میں سارا ریکارڈر شروع دن سے کمپیوٹرایزڈ ہو گا۔ اس سے زمینوں کی تنازعات میں واضح کمی آجائے گی اور زمینوں کے لین دین کو منظم ِ، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اس کے لئے سب سے پہلے ہر ایک موضع کی حدود بندی کی گئی ہے۔ یہ حدود بندی علاقے کے معزیزین کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔اس کو پٹوارکی زبان میں ٹھاک بست کہا جاتا ہے۔ اسی ٹھاک بست کو ڈیجیٹائزڈ (Digitized)بھی کیا گیاہے۔دوسرا اہم کام بندوبست میں شجرہ نسب مرتب کرنا ہوتا ہے اور اسی شجرہ نسب کا اندارج لوگوں کے حجروں اور مساجد میں کیا جارہا ہے۔ ضلع دیر پائین میں ٹوٹل216 مواضعات میں سے 192،دیربالا میں 121 مواضعات میں سے 76 ، اور تحصیل کالام(سوات)میں 17 مواضعات میں سے 4مواضعات کا شجرہ مکمل ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اسی شجرہ کو ڈیجیٹائزڈ (Digitized)بھی کیا جا رہا ہے۔ ضلع دیر پائین میں اب تک 31900،دیر بالا میں, 146000 جبکہ تحصیل کالام (سوات)میں 16,000 انداراجات کئے جا چکے ہیں۔ جبکہ دیر پائین میں موضع تندو ڈاگ کی پیما ئش مکمل ہو چکی ہے اور 4 مواضعات میں پیمائیش کا کام جاری ہے۔ جس میں مندرجہ ذیل مواضعات شامل ہیں :- 1) تازہ گرام 2) کھتیاڑی 3) اوچ غربی 4) خونگی عوام سے گذارش ہے کہ عملہ بندوبست کے ساتھ تعاون و صحیح معلومات فراہم کرے تا کہ کسی بھی مالک کی حق تلفی نہ ہوجبکہ اس کام کیلئے کوئی سرکاری فیس نہیں ہے۔