سکھر، قومی امن کمیٹی کے تحت پاک افواج سے اظہار یکجہتی ریلی

  سکھر، قومی امن کمیٹی کے تحت پاک افواج سے اظہار یکجہتی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قومی امن کمیٹی اے ڈسٹرکٹ سکھر کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے روہڑی قاضی ہاو¿س سے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد ہوا ریلی میں سیکڑوں کی تعداد میں محب وطن پاکستانیوں نے شرکت کی شرکاءریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ،بینرز اور افواج پاکستان کے افسران کی تصاویر و قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی کی قیادت مرکزی چیئرمین سید علی شاہ راشدی ،ڈویژنل چیئرمین سکھر عرفان احمد قاضی کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماو¿ں میں یاسین کھوسہ،ڈاکٹر غلام حیدر میمن،سید فیصل ،آفتاب شیخ،عابد شاہ،یاسین کیرو،سعد اللہ،رحمت اللہ چنہ، میر حامد،نذیر سموں و دیگر شامل تھے ،شرکاء ریلی و مذکورہ رہنماو¿ں نے افواج پاکستان کی حمایت میں فلک شگاف نعریبازی کرتے ہوئے اپنے خطابات میں کہا کے 9مئی کو آرمی تنصیبات اور قومی اثاثوں پر حملے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے رہنماو¿ں کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں فوجی عدالتیں قائم کی جائے قومی امن کمیٹی اے کے تمام ممبران و قوم پاک افواج کیساتھ کھڑی ہے ہماری ریڈ لائن پاکستان اور پاک فوج ہے اور شہداء افواج کی قربانیوں کی بدولت ہی ملک سلامت ہے ملک میں جب بھی قدرتی آفت یا سیلاب ،زلزلے جیسی آفتیں آئی فوج نے اول دستے کا کردار ادا کیا افواج پاکستان کے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیگی۔