پی ٹی آئی نے کراچی سے گرفتارکارکنان کی تفصیلات جاری کردیں

  پی ٹی آئی نے کراچی سے گرفتارکارکنان کی تفصیلات جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کراچی نے کراچی سے گرفتار190 کارکنان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کی جانب سے 300 عام لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان نے ایم پی او کے تحت گرفتار کارکنان اور عام لوگوں کی رہائی کا مطالبہ۔ترجمان تحریک انصاف کراچی نے کہا کہ کراچی سے 190 کارکنان کو ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 177 کارکنان کو ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے دوسرے شہروں میں منتقل کیا گیا ہے،300 سے زائد ایسے لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو ہمارے کارکنان نہیں لیکن ہمارے نظریے کے حامی ہیں،بڑی تعداد ان افراد کی بھی ہے جن کے ایم پی او اب تک جاری نہیں کیے گئے لیکن پولیس نے انہیں نا معلوم مقامات پرحراست میں رکھا ہوا ہے جس کی کوئی اطلاع نہیں دی جارہی۔پی ٹی آئی کراچی نے تمام گرفتار کارکنان اور سپورٹرز کی رہائی کا مطالبہ کیا ہےاورعدلیہ سے درخواست کی ہے کہ کارکنان اور عوام کو انصاف فراہم کریں۔